اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 19.2 کروڑ تک پہنچ گئی

اسلام آباد(پی پی آئی)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے نگراں وزیرِ اعظم کو سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے نے نگراں وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے پی ٹی اے کی آمدن 17 فیصد اضافے کے بعد 850 ارب تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر موبائل سروسز تک رسائی 90 فیصد تک پہنچ گئی۔حفیظ الرحمان نے مزید بتایا کہ 2023 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 19.2 کروڑ جبکہ ہائی اسپیڈ براڈبینڈ صارفین کی تعداد 13 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔