اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوہستان میں علما نے خواتین کی انتخابی مہم کیخلاف فتویٰ  دے دیا

کوہستان(پی پی آئی) کوہستان کے علما کے ایک گروپ نے خواتین امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم چلانے کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی قرار دے دیا۔مدرسے کے سربراہ مفتی گل شہزادہ نے ضلع بالائی کوہستان کے علاقے کندیا میں علماکے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ’خواتین کا گھر گھر جا کر ووٹ مانگنا شریعت کے خلاف ہے‘۔خواتین کی انتخابی مہم کے خلاف فتویٰ 30  مذہبی اسکالرز نے جاری کیا۔اجلاس کے شرکانے مفتی گل شہزادہ کے اس فتوے کی تائید کی۔اجلاس میں کوہستان کے تقریباً 400 علمابھی شامل تھے۔خیال رہے کہ کوہستان میں پہلی بار تین خواتین انتخابی میدان میں اتری ہیں، جن میں سے دو  کا تعلق پی ٹی آئی کی اور ایک آزاد امیدوار ہے۔خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 31 سے پی ٹی آئی کی امیدوار تہمینہ فہیم، پی کے 33 کولائی پالس سے پی ٹی آئی کی امیدوار مومنہ باسط اور آزاد امیدوار سنایا سبیل الیکشن لڑ رہی ہیں۔