لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت نے صوبے میں سکھ یاتریوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پنجاب حکومت کے تین رکنی وزارتی وفد نے اتوار کے روز ٹورنٹو میں سکھ برادری سے ملاقات میں بتایا کہ یاتریوں کی سہولت کے لئے ایک خصوصی سیاحتی پورٹل بنایا گیاہے۔سکھ برادری کے لئے ننکانہ صاحب اور کرتارپور میں فائیو سٹار ہوٹلز قائم کرنے کافیصلہ کیاگیا۔بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتری مکمل سیاحتی پیکج حاصل کرسکتے ہیں اور انہیں مکمل سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔
Next Post
برسر اقتدار آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،نوازشریف
Sun Jan 28 , 2024
سیالکوٹ(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ نو ن کے قائد محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ان کی پارٹی کے منشور میں نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی اورخصوصی پروگراموں کے ذریعے انہیں بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے اتوار کے روز سیالکوٹ میں ایک جلسہ […]
