شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برسر اقتدار آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،نوازشریف

سیالکوٹ(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ نو ن کے قائد محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ان کی پارٹی کے منشور میں نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی اورخصوصی پروگراموں کے ذریعے انہیں بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے اتوار کے روز سیالکوٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان کی جماعت برسر اقتدار آئی تو وہ ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے سیالکوٹ میں انفارمشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کاعزم ظاہرکیاانہوں نے اس بات پر زور دیاکہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں قومی معیشت نے ریکارڈ ترقی کی اور اعادہ کیاکہ ان کی جماعت اقتدار میں آنے کے بعد معیشت کو آگے بڑھائے گی۔مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نوازنے کہاکہ ان کی جماعت عوام سے کیے گئے تمام وعدے نبھائے گی۔