پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

ڈھاکہ/کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے ایک بار پھر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش ٹیم کوجوائن کیا  ہے جہاں وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کے سپن بولنگ کوچ کی ذمے داری نبھائیں گے۔   پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ آپریشنز منیجر کا کہنا ہے کہ  مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔  رواں برس اگست کے دوران  بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی مشتاق احمد نے سپن بولنگ کوچ ذمے داریاں نبھائی تھیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ژوب  میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج ہلاک 5گرفتار

Sat Oct 19 , 2024
ژوب  (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع ژوب  میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع ژوب   میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں کلیرنس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی […]