ژوب  میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج ہلاک 5گرفتار

ژوب  (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع ژوب  میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع ژوب   میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں کلیرنس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ بیان کے مطابق  18 اکتوبرکو سکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب خفیہ آپریشن کیا۔ کلیرنس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدآپریشن کے دوران 5 خوارج کو گرفتار کیا گیا۔ دوران آپریشن بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد سمیت 3 خودکش جیکٹس برآمد کی گئیں۔ گرفتار خوارج متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 تحریک انصاف کے5رہنماؤں کوعمران سے ملاقات کی اجازت

Sat Oct 19 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سیبیرسٹر گوہر،علی ظفر،اسد قیصر،سلمان اکرم راجہ،صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کریں گے. پی پی آئی کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے وقت کا فیصلہ تحریک انصاف نے کرنا ہے،ذرائع کیمطابق  بانی […]