اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ ہاؤس جلانے کاکیس،صنم جاوید کی ضمانت منظور

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن)ہاؤس جلانے کاکیس  کے معاملے پر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی  کی رہنما صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر  وکلاکے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ پی پی آئی کے مطابق صنم جاوید کے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،عدالت نے رہائی کیلئے ملزمہ کو 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مستردکرنیکی استدعاکی تھی۔  صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ ماڈل ٹاون پولیس نے درج کر رکھا ہے۔