پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتاری پرصنم جاوید الیکشن سے دستبردار

لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی کی گرفتار کارکن صنم جاوید کو مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ کرلیا گیا ہے،پولیس نے صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا دوسری جانب انہوں نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ پی پی آئی کے مطابق صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ وہ حلقہ این اے 119 میں میاں شہزاد فاروق کے ساتھ ہیں۔فلک جاوید نے کہا کہ شہزاد فاروق کی کمپین صنم جاوید کی کمپین سمجھ کر چلائی جائے گی۔خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی تھی۔