پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دبئی میں صحت کی سب سے بڑی نمائش کا آج آخری دن، 40 پاکستانی کمپنیاں شامل

دبئی(پی پی آئی)عرب ہیلتھ کے نام سے خطے میں صحت کی سب سے بڑی نمائش دبئی کے ورلڈ ہیلتھ نمائش دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں یکم فروری کو ختم ہو گی، نمائش میں پاکستان سے چالیس کمپنیاں اور ادارے شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق عرب ہیلتھ دبئی، صحت کے شعبے میں خطے کی سب سے بڑی نمائش ہے، جس میں 150 سے زیادہ ممالک کے تین ہزار سے زیادہ نمائش کنندگان شریک ہیں۔ان میں سرمایہ کار، پروفیشنلز اور ایجوکیٹرز شامل ہیں۔نمائش میں شامل پاکستانی کمپنیوں کی مصنوعات بھی توجہ کا مرکز ہیں۔۔چار روزہ ورلڈ ہیلتھ نمائش دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں یکم فروری تک جاری رہے گی۔ اس دوران پاکستانی کمپنیوں کو اپنی ایکسپورٹ بڑھانے، نئی مارکیٹس تلاش کرنے اور دنیا بھر سے آنے والے انڈسٹری لیڈرز کے ساتھ رابطوں کا موقع ملا ہے۔