پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائد میں وقفہ وقفہ سے 2 تا 3 فروری تک مزید بار شوں کا امکان

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 2 سے 3 فروری تک بارش کا امکان ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں گرومندر، صدر، ٹاور، گارڈن اور ملحقہ علاقوں میں بونداباندی  نیزاورنگی ٹاؤن، سائٹ ایریا اور بلدیہ میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری  رہا۔گلشن اقبال، گلستان جوہر، سپرہائی وے، شارع فیصل، ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی ہلکی بارش  ہوئی جبکہ  ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی اور نارتھ کراچی میں بونداباندی سے موسم بہتر ہو گیا۔بارش کے باعث بیشتر شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، پھسلن کی وجہ کئی موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں 2 اور 3 فروری کو مزید بارش  اور سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔