کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کراچی میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی، مختلف مقامات پر 5 شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان کو موبائل اور نقدی سے محروم کر دیا، پی پی آئی کے مطابق ملزمان نے جاتے جاتے 20 سالہ فیضان کو گولیاں مار دیں نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔دوسری جانب دستگیر تعلیمی باغ کے قریب ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو لوٹ لیا واردات کی سی سی ٹی ویڈیو بھی سامنے آ گئی جس میں ملزمان کو ڈکیتی کے بعد بآسانی فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Next Post
چین 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے پر رضا مند
Wed Jan 31 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)) چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 2 ارب ڈالر کا قرض میچور ہونے سے قبل رول اوور کر دیا جائے گا، چین کی جانب سے دو ارب ڈالر قرض کو […]
