خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چین 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے پر رضا مند

اسلام آباد(پی پی آئی)) چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 2 ارب ڈالر کا قرض میچور ہونے سے قبل رول اوور کر دیا جائے گا، چین کی جانب سے دو ارب ڈالر قرض کو موجودہ شرائط پر رول اوور کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹ پر 2 فیصد سے کم شرح سود عائد ہے، 2 ارب ڈالر قرض کا میچورٹی ٹائم 23 مارچ 2024 کو مکمل ہو جائے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض مزید ایک سال کیلئے رول اوور کیا جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی وزیراعظم کو خط لکھ کر قرض رول اوور کی درخواست کی تھی، پاکستان نے چین سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر قرض سیف ڈیپازٹ کے طور پر حاصل کیا ہوا ہے۔