خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد میں وزارت توانائی کی کیریئر ایکسپو شروع

(پی پی آئی)وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کے زیر اہتمام معروف تیل، گیس اور معدنی کمپنیوں کے تعاون سے دو روزہ کیریئر ایکسپو  یہاں شروع ہوگئی جو یکم فروری تک جاری رہے گی۔فیولنگ فیوچر کے موضوع پر کیریئر ایکسپو 2024 کا مقصد آگاہی کا فروغ اور تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں طلبا اور کمپنیوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے، ایکسپو بامعنی بات چیت اور کیریئر کی ترقی کے وسائل تک رسائی کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق معروف کمپنیوں کی سینئر مینجمنٹ اور ہیومن ریسورس کے نمائندے موجود ہوں گے جو انڈرگریجویٹ اور گریجویٹس کو توانائی اور معدنیات کے شعبے میں دلچسپ کیریئر کے امکانات تلاش کرنے کے مواقع پیش کریں گے۔  پی پی آئی کے مطابق اس ایکسپو کا مقصد انجینئرنگ اور بزنس مینجمنٹ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 5 ہزار طلبہ کی میزبانی ہے جو پاکستان بھر کی معروف یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔