خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر قانونی بھرتی کیس  میں پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب

لاہور(پی پی آئی)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔ پی پی آئی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے پرویز الہی اور دیگر ملزمان کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ملزم احتساب عدالت پیش ہو رہے ہیں تو یہاں کیوں نہیں، ملزمان کو یہاں بھی پیش کریں، میں فائل انتظار میں رکھ رہا ہوں۔عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سپرٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے وہ کدھر ہے، تم پولیس والے اور ڈاکٹر سب ملے ہوئے ہو، سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔