بھنگ کی کاشت کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تیار

اسلام آباد(پی پی آئی)وزارت قومی غذائی تحفظ نے بھنگ کی کاشت کو قانونی دائرے میں لانے اور اس کی غیر قانونی نقل و حمل پر قابو پانے کے لیے اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت قومی غذائی تحفظ کے مطابق اتھارٹی کا قیام آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے گا جس کے لیے وزارت نے مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وزارت نے آرڈیننس کا مجوزہ مسودہ جانچ پڑتال کے لیے وزارت قانون اور انصاف کو ارسال بھی کردیا ہے۔مسودہ کے متن کے مطابق اتھارٹی بھنگ کے کاشتکاروں کو لائسنس کا اجرا کرے گی۔بھنگ کی فصل ادویات بنانے کے لیے بھی استعمال میں لائی جاتی ہے، اتھارٹی کے قیام سے بھنگ کی فصل کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے گا۔

Next Post

ملک بھر میں یوم کشمیر، الیکشن اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے بینک آئندہ10 روز میں صرف3 دن کھلیں گے

Thu Feb 1 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ملک بھر میں یوم کشمیر، الیکشن اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے بینک آئندہ دس روز میں صرف تین دن کھلیں گے۔ملک بھر میں تمام بینکس تین فروری سے پانچ فروری تک بند رہیں گے، پانچ فروری بروز پیر یوم کشمیر جبکہ تین اور چار فروری کو ہفتہ وار چھٹی ہو گی۔منگل 6 فروری کو بینک دوبارہ […]