پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

49 سینیٹروں کی 6 سالہ مد ت مکمل، اگلے مہینے ریٹائرڈ ہو جائینگے

کراچی(پی پی آئی)سندھ سمیت چاروں صوبوں،اسلام آباد اور سابق فاٹا سے منتخب ہونے والے ایوان بالا (سینیٹ) کے 49 سینیٹرز اپنی چھ سال مدت پوری کرنے پر اگلے مہینے یعنی 3 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، قائد ایوان اسحاق ڈار،سینیٹر میاں رضا ربانی اور سینیٹر مشاہد حسین سید سمیت کئی دیگرشامل ہیں۔ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے 12، مسلم لیگ (ن) کے 11، پی ٹی آئی کے 8، جے یو آئی کے 2،نیشنل پارٹی کے 2 اور ایم کیو ایم،پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ فنکشنل کے ایک ایک سینیٹر شامل ہیں۔سندھ سے ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز میں انور لال ڈین،ڈاکٹر فروغ نسیم،رخسانہ زبیری، امام الدین شوقین، خالدہ سکندر، میاں رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، قرۃ العین مری،سید علی شاہ جاموٹ، سید مظفر حسین شاہ اور سید وقار مہدی شامل ہیں۔اسی طرح بلوچستان سے تعلق رکھنے والی عابدہ عظیم،احمد خان،مولوی فیض احمد،اکرم خان، صادق سنجرانی، طاہر بزنجو،نصیب اللہ بازئی، ثنا جمالی اور سردار شفیق ترین بھی فارغ ہوجائینگے۔اسلام آباد سے منتخب  سینیٹر مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو سمیت سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز ہلال الرحمان، شمیم آفریدی، مرزاخان آفریدی اور سینیٹر ہدایت اللہ خان بھی ریٹائرڈ ہوجائینگے۔ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز میں خیبر پختونخوا کےء بہرمند خان تنگی، دلاور خان، فیصل جاوید،فداخان،اعظم سواتی،طلحہ محمود خان،مشتاق احمد خان،ڈاکٹر مہر تاج روغانی، روبینہ خالد اور پیر صابر شاہ شامل ہیں۔پنجاب کے سینیٹرز ڈاکٹر شہزاد وسیم،ڈاکٹر آصف کرمانی، حافظ عبدالکریم،کامران مائیکل، اسحاق ڈار، مصدق ملک، نزہت صادق، رانا محمود الحسن، سیمی زیدی اور شاہین خالد بٹ شامل ہیں۔