پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وادی نیلم میں ٹنڈو الہ یار کے سیاح جوڑے کا ہنی مون سوگ میں بدل گیا

 مظفرآباد /اٹھمقام/ٹنڈو الہ یار(پی پی آئی)کشمیر کے معروف سیاحتی مقام وادی نیلم میں ایک ہوٹل میں سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار کے سیاح کی موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ایس ایچ او اٹھمقام راجہ سہراب نیبتایا کہ ’یہ سیاح کْٹن کے ایک ہوٹل  میں مقیم تھے۔ کمرے میں گیس سلینڈر والا ہیٹر تھا جو کْھلا رہ گیا تھا۔‘ایس ایچ او کے مطابق‘جب صبح 10 بجے تک اس کمرے سے کوئی باہر نہ آیا انتظامیہ نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔‘ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نیلم اور ایس پی نیلم  کی زیر نگرانی رہائشی کمرے کا دروازہ توڑا گیاتو دونوں میاں بیوی بے ہوش تھے۔‘ پی پی آئی کے مطابق ہسپتال منتقل کرنے پر پتہ چلا کہ احسن الیاس دم توڑ چکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ہانیہ الیاس بے ہوش تھیں۔‘ ’ہانیہ احسن کو پہلے مقامی ہسپتال اور بعدازاں انہیں سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا جہاں ’ہانیہ احسن کی حالت کچھ بہتر ہے۔‘پولیس کے مطابق سیاح کی میت کوٹنڈو الہ یار بھیجنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔