نہال نسیم سال 2024 میں اسپاٹیفائی کی پہلی ایکول پاکستان ایمبیسڈر منتخب

کراچی(پی پی آئی) اسپاٹیفائی نینہال نسیم کو 2024ء کے لئے اپنے ایکول پاکستان پروگرام کی پہلی ایمبیسڈر منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعزاز کے ساتھ نسیم کا گانا ”بے قدرا” ایکول پاکستان کی پلے لسٹ میں فیچر کیا گیا ہے۔ نسیم نیاپنے پہلے گیت سے ہی انہوں نے میوزک انڈسٹری میں ہلچل مچائی ہے۔ ان کے میوزک کیریئر کا آغاز سال 2016 میں ہوا، جب 11 سال کی عمر میں انکے گیت کی ویڈیو وائرل ہوئی۔نہال  نسیم نے کہامجھے اس بات پر فخر ہے کہ اسپاٹیفائی ایکول مہم ملک میں باصلاحیت خواتین گلوکاراؤں کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے۔نہال نسیم گزشتہ سال اسپاٹیفائی فریش فائنڈز پاکستان آرٹسٹ کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں جس کے بعد انکے ماہانہ سامعین میں 2852 فیصد کا حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فروری 2023 سے اب تک ان کا گانا ‘بے قدرا’  70 لاکھ سے زائدبار سناجاچکا ہے اور مسلسل 49 ہفتوں تک پاکستان کے ٹاپ چارٹس میں شامل رہا ہے۔۔ 2024 کے لئے پاکستان کی پہلی ایکول ایمبیسڈر کی حیثیت سے نہال نسیم ان مثالی گلوکاروں کی طویل فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے، ان میں حدیقہ کیانی اور نازیہ حسن جیسی عظیم گلوکاراؤں کے علاوہ عروج آفتاب، اور نتاشہ نورانی شامل ہیں۔

Latest from Blog