شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اسلام آباد سے اغوا

اسلام آباد(پی پی آئی) نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اسلام آباد سے اغوا ہو گئے، نجیب اللہ کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔نجیب اللہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں تعینات گریڈ 19 کے افسر کے بھائی ہیں، مغوی نجیب اللہ نادرا ہیڈ کوارٹرز میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہیں۔مقدمہ کے متن کے مطابق نجیب اللہ رات گھر سے نکلے اور واپس نہیں آئے، صبح کال کر کے پشاور جانے کا بتایا، نجیب اللہ نے کچھ دیر بعد دوبارہ کال کرکے بتایا کہ پشاور ہوں، آواز بہت گھبرائی ہوئی تھی، دوبارہ کال آئی اور گھبرا کر کہا کہ مجھے کسی نے بٹھا لیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق مقدمے میں مدعی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شک ہے کہ بھائی نجیب اللہ کو کسی نے اغوا کر لیا ہے، پولیس نے مغوی کی بازیابی کیلئے کارروائی شروع کر دی۔