ہائی کورٹ بارکراچی میں چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح

کراچی(پی پی آئی)نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی میں این آئی سی وی ڈی کے 28 ویں  چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح کردیا۔نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر  نے اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی  شرکت میرے لیے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے،اس یونٹ کا قیام ہمارے باہمی عزم کی ایک عظیم مثال ہے،یہ صوبے کے عوام کی صحت  و بہبود  کے لیے ہماری غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے،امراض قلب نہ  صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر  کے ممالک کے لیے ایک بڑاچیلنج  ہیں۔ان یونٹس  کے قیام  کا مقصد امراض قلب میں مبتلا  لوگوں کو بروقت  اور موثر  سہولت فراہم کرنا ہے این آئی سی وی ڈی  نے سی پی یونٹوں  کا  آغاز مئی 2017  میں کیاتھاجہاں   دل کا دورہ پڑنے  کی صورت میں  فوری امداد فراہم کی جاتی ہے، جس سے بہت سی زندگیاں بچائی جاچکی ہیں ان یونٹوں  میں گذشتہ 7 سالوں میں 12 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیاجاچکا ہے اور30 ہزارسے زائد مریضوں کی جان بچائی گئی ہیں

Next Post

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اپنے عہدے سے مستعفی

Sat Feb 3 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔اسپورٹس ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کے سابق صدر خالد سجاد کھوکھر 8 سال 4 ماہ عہدے پر فائز رہے۔