سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مہنگائی کا زور ٹوٹنے لگا، 2ہفتوں سے کمی آئی ہے:ادارہ شماریات کا دعویٰ

کراچی(پی پی آئی)ادارہ شماریات کا دعویٰ ہے کہ ملک میں مہنگائی کا زور ٹوٹنے لگا ہے اور مسلسل دو ہفتوں سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ادارہ شماریات کیرپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصدکمی ہوئی اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر39.45 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدنی کا حامل طبقہ زیادہ متاثر ہوا اور مذکورہ طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 43.58 فی صد رہی۔ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 17کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران چکن، پٹرول، ڈیزل، گوشت سمیت کئی اشیا مہنگی ہوئیں۔اعداد وشمار کے مطابق پٹرول 5.20 فیصد، چکن 1.88 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 0.95 فیصد، انرجی سیور 0.70 فیصد، دال مونگ 0.34 فیصد، مٹن 0.33 فیصد، بیف 0.15 فیصد اور گڑ کی قیمت میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب آلو کی قیمت میں 1.25 فیصد، ٹماٹر 18.28 فیصد، پیاز 6.99 فیصد، کوکنگ گھی 0.36 فیصد، انڈے7.77 فیصد، ایل پی جی 1.53 فیصد، دال مسور 0.80 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.28 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔