سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مشعال ملک کامسئلہ کشمیرکوجلدحل کرنے پرزور

کراچی(پی پی آئی)  انسانی حقوق اورخواتین کوبااختیاربنانے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے مسئلہ کشمیرکوجلدحل کرنے پرزوردیاہے کیونکہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال بدترین نہج تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے یہ بات اتوار کے روز اسلام آباد میں آزادجموں وکشمیرشاخ کی حریت قیادت کے ہمراہ ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ بھارت حریت رہنماؤں کوپھانسی دینے اوراپنے عام انتخابات سے قبل کوئی مضحکہ خیزبیانیہ تیارکرنے کی پوری کوشش کررہاہے۔مشعال ملک نے کہاکہ آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی حکمت عملی کامقصدعلاقے میں اس سال ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں ڈالے جانے والے جعلی ووٹوں کوتحفظ فراہم کرناہے اور کشمیری عوام ہمیشہ ان جعلی انتخابات سے دوررہے ہیں۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کامطالبہ کیا۔