سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بدین مین انتخابی سرگرمیاں عروج پر، امیدواروں کی انتخابی ریلیاں کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری

بدین(پی پی آئی)انتخابی سرگرمیاں عروج پر پیپلز پارٹی،جی ڈی اے مرزا گروپ، تحریک لبیک پاکستان، جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں کی انتخابی ریلیاں کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری۔ جی ڈی اے مرزا گروپ کی جانب سے آج بدین میں جلسہ عام کے انعقاد اور عوامی طاقت کے مظاہرے کا اعلان۔ٹھ فروری کو ہونے والے انتخاب کی تیاریوں کے سلسلہ میں بدین میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ پیپلز پارٹی،جی ڈی اے مرزا گروپ، تحریک لبیک پاکستان، جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں کی انتخابی ریلیاں کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری۔جبکہ جی ڈی اے مرزا گروپ کی جانب سے آج بدین میں ڈی سی چوک پر بڑے جلسہ عام کے انعقاد اور عوامی طاقت کے مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔انتخابی مہم کے سلسلہ میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے اتوار کے روز بدین شہر میں ضلع بدین میں نامذد امیدواروں محمد قاسم جکھرو اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالرحمان سومرو کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بڑی انتخابی ریلی نکالی گئی۔ چھوٹی بڑی گاڑیوں موٹرسائیکلوں رکشوں پر سوار اور پیدل کارکنوں نے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما پیر ھجت اللہ جان سرہندی کی قیادت میں ڈی سی چوک سے اللہ والا چوک سے ہوتے ہوئے شہر بھر کے گشت کے بعد بدین پریس کلب کے سامنے پہنچ کر رہنماؤں پیر ھجت اللہ جان سرہندی نے انتخاباتی ریلی کے شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی جدوجہد یا انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد اقتدار یا کرسی نہیں ہماری جدوجہد پاکستان میں ستر سال سے قائم کفر کے نظام کا خاتمہ ہے جب ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ ہی کفر اور سود کے خاتمہ کا باعث بنے گا. عوام اللہ تعالی اس کے رسول اور قرآن پاک کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے تحریک لبیک پاکستان کے ضلع بدین میں نامذد امیدواروں محمد قاسم جکھرو اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالرحمان سومرو کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے بھی اپنے نامذد امیدواروں حقہ این اے 223 اور پی ایس 71 بدین کے حسام مرزا حلقہ این اے 222 ماتلی تلہار میر حسین بخش ٹالپور اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 69 تلہار میر عبداللہ ٹالپور کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں تلہار پیر لاشاری اور بدین میں بڑی انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر سندھ کی تباہی کو مذید تباہی بربادی اور زرداری لیگ کی لوٹ مار سے بچانہ ہے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہے تو آپ کا ووٹ جی ڈی اے کے امیدواروں کو ملنا چاہیے. ہم پہلے بھی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اب بھی یہ جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو سندھ اور عوام دشمن منشیات فروش قبضہ مافیا کی شکست کا دن ہو گا. جی ڈی اے کی جانب سے آج بدین میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈی سی چوک بدین پر جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان بھی کیا ہے. ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں ڈی سی چوک بدین کا دورہ کیا اور جلسہ کی تیاری کا جائزہ لیا. ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی بدین آمد کی اطلاع پر جی ڈی اے کے کارکنوں حمایتوں اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور شرکا نے بھرپور اور پرجوش انداز میں نعرے بازی کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا استقبال کیا.پاکستان پیپلزپارٹی کے نامذد امیدواروں حاجی رسول بخش چانڈیو اور حاجی تاج محمد ملاح نے بھی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بدین شہر کے علاوہ حلقہ کے دیگر دیہاتوں میں انتخاباتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت صرف پیپلز پارٹی ہی ہے عوام کی حقیقی خدمت اور سندھ کی ترقی کے لئے پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہی کام کیا۔دوسری جانب آزاد امیدوار اور سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق ناظم ضلع کونسل بدین سردار کمال خان چانگ نے بھی شہر بھر میں پیدل انتخاباتی مہم جاری رکھی انہوں نے اس موقع پر دکانداروں اور شہریوں سے ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں ضلع ناظم اور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے تاریخی کام کئے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور یہ سلسلہ جاری رکھوں گا.تحریک انصاف کے امیدوار این اے 223 بدین ٹو عزیز اللہ ڈیرو اور امیدوار پی ایس 71 بدین خلیفہ اشفاق میمن نے شہر کے مختلف علاقوں میں پیدل انتخابی مہم جاری رکھی انہوں نے اس موقع پر پاکستان میں کرپشن کے خاتمے غیر جمہوری اقدام کو روکنے عوام کے حقیقی حق حکمرانی قائم کرنے کے لیے تحریک انصاف کے آزاد امیدوارن کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔