سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرمایہ کاری سہولت کونسل پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کیلئے کام کررہی ہے،جلیل عباس

اسلام آباد (پی پی آئی)   نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری سہولت کونسل پاکستان میں زراعت، کان کنی، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اہم شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے تیز رفتار، سہولت مرکز کے طور پر کام کر رہی ہے۔وہ برسلز میں تیسرے یورپی یونین ہندو بحرالکاہل وزارتی فورم میں ”مشترکہ خوشحالی، اقتصادی لچک اور سرمایہ کاری کے موضوع پر گول میز مباحثے سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر خارجہ نے روابط اور علاقائی اقتصادی اتحاد کے بارے میں پاکستان کے وژن کی وضاحت کی۔جلیل عباس جیلانی نے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے، سرسبز شراکت داری کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے یورپ اور اس کے شراکت داروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے جغرافیائی سیاسی مسابقت کی مخالفت کرنے پر زور دیا جس سے عالمی اور علاقائی کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔