سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بارشوں کے بعد بھی دھند کے ڈیرے، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

کراچی(پی پی آئی)مسلسل دو دن ہلکی اور تیز بارش کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں پھر دھند چھاگئی جس سے ٹریفک نظام شدید متاثر ہے،دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔ شدید دھند کے سبب لاہور سیالکوٹ موٹروے بند ہے، موٹروے ایم ٹو لاہور سے فاروق آباد، ایم 4، شورکوٹ انٹرچینج سے گوجرہ تک اور ملتان سکھر موٹروے پر بھی ٹریفک معطل  کردیئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔