سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں متحدہ اور اے این پی کا مل کر چلنے کا اعلان

کراچی(پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے مل کر چلنے کا اعلان کردیاہے،ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے مردان ہاؤس جاکر پی ایس 88 پر اے این پی کی حمایت کا اعلان کیا جس کے جواب میں اے این پی نے بھی کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 اور 241 پر ایم کیو ایم کے امیدواروں کے حق میں اپنے امیدواروں کو دستبردار کروانے کا اعلان کردیا،اے این پی کی جانب سے پی ایس 108، 109 اور 110 پر بھی اپنیامیدوار دستبردار کروادیے گئے۔  ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات الیکشن کے موقع پر ضرور ہوئی ہے مگر یہ معاملہ محض سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا نہیں، آنے والی نسلوں کیلئے بھائی چارے کی بنیاد رکھ دی ہے،اے این پی رہنما شاہی سید کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ہمارے وجود کو تسلیم کرنا اے این پی کیلئے کافی تھا اگر یہ الیکشن میں حمایت نہ بھی کرتے تو بھی ایم کیو ایم کا اقدام ان کیلئے کافی تھا۔