ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عطاتارڑ کا لہجہ کسی مہذب شخص کا نہیں لگتا ہے وہ آج کل انڈین مووی دیکھ رہے ہیں، پلوشہ خان

اسلام آباد (پی پی آئی)ٌپاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی تاریخ میں ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات شامل ہیں، عطاتارڑ کا لب ولہجہ کسی مہذب شخص کا نہیں، وہ آج کل انڈیا کی مووی دیکھ رہے ہیں، شکست نظر آنے پر عطاتارڑ ووٹرز کو دھمکیاں لگا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے جبکہ ووٹوں کی خرید و فروخت ن لیگ کا پرانا وتیرہ ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ن لیگ الیکشن کے دن جھگڑا کرے گی، یہ غنڈہ گردی کرتے ہوئے دفاتر میں گھس جاتے ہیں اور لوگوں کو اغواکرتے ہیں۔پلوشہ خان نے کہا کہ عطاتارڑ کا لہجہ اور بدتمیزی بتارہی ہے ان کو اپنی شکست نظر آرہی ہیں،۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ عطا تارڑ کی پشت پر کھڑی ہو کر یہ سب کروا رہی ہے، ن لیگ  کے ماضی میں ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات موجود ہیں، الیکشن کمیشن سے اپیل ہے وہ عطاتارڑ کی دھمکیوں پر ایکشن لے۔ن لیگ کو خوف ہے وہ عوامی غضب کا شکار ہونے جارہی ہے، خدشہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کرایا جاسکتا ہے۔پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عطاتارڑ اپنا غصہ ہم پر نہ نکالیں ان کی اپنی جماعت میں ان کی مخالفت جاری ہے، عطاتارڑ جس کے خلاف پرچہ کرائیں گے ہم اس شخص کے ساتھ کھڑے ہوں گے، عطاتارڑ نہ بھولیں آصف زرداری نے ہی پی ڈی ایم بنا کر ن لیگ کو وینٹیلیٹر سے نکالا، نہ بلاول کہیں جارہے ہیں اور نہ بلاول بھٹو کے بڑے۔