ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت بیرون ملک جانے سے گریزاں،ملک میں رہنے کی خواہشمند

کراچی(پی پی آئی)پاکستانیوں کی اکثریت میں خراب حالات کے باوجود ملک میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، وائس آف امریکہ کے سروے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وائس آف امریکہ کی جانب سے یہ سروے ملٹی نیشنل ادارے اپسوس کے ذریعے کرایا گیا تھا، جس میں 18 سے 34 برس کے نوجوانوں کی جانب سے شرکت کی گئی، جبکہ سوال بھی یہی کیا گیا کہ وہ بیرون ملک منتقل ہونا چاہتے ہیں؟جس پر ہر 4 میں سے 3 نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کے بجائے اپنے ہی ملک میں رہنے کو ترجیح دی۔ جبکہ 23 فیصد ایسے بھی تھے جنہوں نے ملک سے باہر رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بیرون ملک رہنے کی خواہش کا اظہار کرنے والوں میں 26 فیصد مرد جبکہ 18 فیصد خواتین تھیں۔جبکہ 18 سے 24 سال کے نوجوانوں کی اکثریت یعنی 35 فیصد نے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے بیرون ملک جانے کو ترجیح دی، شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے 29 فیصد جبکہ دیہی علاقوں سے 18 فیصد نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔جبکہ سروے کے مطابق 41 فیصد نوجوان سعودی عرب، جبکہ 12 فیصد کینیڈا جانے کو ترجیح دے رہے تھے۔ 7،7 فیصد آسٹریلیا اور ترکیہ اور 6 فیصد اٹلی جانا چاہتے ہیں۔