سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے پاکستانی ہم منصب انورعلی حیدر کی ملاقات

ریاض(پی پی آئی)سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے پاکستانی ہم منصب انورعلی حیدر نے ملاقات کی ہے۔ ریاض میں دفاعی نمائش کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں دو مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے دفاع نے عسکری اور دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی ہے۔دونوں وزرا نے باہمی مشترکہ دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کو درپیش صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سعودی اور پاکستانی وزرات دفاع کے درمیان عسکری شعبے سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر بھی اتفاق ہوا ہے جن پر دونوں ملکوں کے عہدیداروں نے دستخط کئے ہیں۔ملاقات کے دوران نائب وزیر دفاع شہزادہ عبد الرحمن بن محمد عیاف اور سعودی افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی بھی موجود تھے