سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جولائی تا جنوری پاکستان کی چین کیلئے برآمدات میں 46 فیصد اضافہ

کراچی(پی پی آئی) رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری پاکستان کی چین کیلئے برآمدات 46 فیصد بڑھ گئیں، اس دوران چین کیلئے برآمدات ایک ارب 72 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز رہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  گزشتہ سال اسی عرصے میں چین کیلئے برآمدات کا حجم ایک ارب 18 کروڑ ڈالرز تھا، جولائی تا جنوری چین سے درآمدات 7 ارب 71 کروڑ ڈالرز رہیں۔حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں چین سے درآمدات کا حجم 7 ارب 66 کروڑ ڈالرز تھا۔