جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت میں مسلمان خواتین کو محبت کے جال میں پھنسانے کا ’بھگوا لو ٹریپ طریقہ متعارف

نئی دہلی(پی پی آئی)بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ’لو جہاد‘ جیسے سازشی نظریے کے دعووں کے بعد ایک نیا نظریہ ’بھگوا لو ٹریپ‘ بڑھتا ہوا دیکھا جا رہا ہے،خیال رہے کہ ’لو جہاد  love Jahad‘  سازشی نظریے سے متعلق ہندو انتہاپسندوں کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے مسلمان مرد پیار اور محبت کے نام پر ہندو خواتین کو جال میں پھنسا کر ان کا مذہب تبدیل کرواتے ہیں اور پھر ان سے شادیاں کرکے ان کی زندگی عذاب کردیتے ہیں جب کہ مسلمان ہی نہیں بھارتی عدالتیں بھی  اس مفروضہ کومسترد کر چکی ہیں اور وہ اپنے فیصلوں میں بتا چکی ہیں کہ حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں لیکن اب بھارت میں ایک اور نیا اور ’لو جہاد‘ کا مخالف نظریہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت ہندووں کی جانب سے منظم انداز میں مسلمان لڑکیوں کو محبت کی جال میں پھنسا کر ان کا مذہب تبدیل کروائے جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں اور اس نظریے کو ’بھگوا لو ٹریپ‘ کا نام دیا گیا ہے