کراچی(پی پی آئی) شہر قائدمیں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، اشیائیخوردونوش کی قیمتیں آسمان سے با تیں کرنے لگی ۃٰن،مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا دو بھر ہو کر رہ گیا،غریب دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہے، بازاروں میں سبزی، فروٹ، گوشت، دودھ،دہی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافے کے سبب غریب عوام بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، پی پی آئی کے مطابق ایدھی،چھیپا،عالمگیر اور سیلانی کے دستر خوانوں پر کھانا کھانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھاجارہا ہے۔