جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سبی میں تبلیغی اجتماع کل شروع ہوگا، اختتامی دعا 13 فروری کو ہوگی

سبی(پی پی آئی)سبی میں تبلیغی اجتماع 10 فروری کو شروع ہوگا  اور اختتامی دعا 13 فروری کو ہوگی۔ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم کی زیر صدارت تبلیغی اجتماع کے حوالے سے امن وامان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں علمائے کرام  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ پی پی آئی کے مطابق  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدائے رحیم نے کہا کہ سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوران سیکورٹی کے انتہائی موثر اور فول پروف انتظامات کیے جائیں گے تبلیغی اجتماع میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس ایف سی اور لیویز فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ عوام کی آسانی کے لیے  ٹریفک پولیس کے اہلکار لوگوں کی رہنمائی کریں گے انہوں نے کہا کہ اس دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذکی جائے گی اور تمام سٹاف اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہیگا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا خصوصی کیمپ بھی اجتماع گاہ میں لگایا جائے گا۔