ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں،کشمیریوں سے 11فروری کو مکمل ہڑتال کی اپیل

سرینگر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن میں کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حریت پسند رہنماؤں محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسیوں کے موقع پراتوار11 فروری کو مکمل ہڑتال کریں۔کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزاد ی پسند تنظیموں کی طرف سے یہ پوسٹر سرینگر اور جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں مین چسپاں کئے گئے ہیں جن میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  بھارت نے تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردارادا کرنے پر محمد افضل گورو کو 9فروری 2013 کو اور محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984کودہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی تھی۔ ان کی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کیا گیا تھا۔