کراچی: پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اتوار کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، بلدیہ ٹاﺅن میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب سے 100 کلو گرام وزنی بم برآمدکرلیا گیا۔ ایس پی بلدیہ ساجد ستوزئی نے بتایا کہ بم کو بوری میں ڈال کر رکھا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہلے 2 دھماکوں کے ذریعے بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعدبم کے ساتھ لگی بیٹری کو ڈی فیوز کرکے بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ ۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے بارودی مواد ناکام بنانے والی ٹیم کوشاباشی یتے ہوئے کہاہے کہ بروقت کارروائی سے شہر بڑی تباہی سے بچ گیا ۔
Next Post
کراچی پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے تحت محفل نعت کا انعقاد
Sun May 11 , 2014
کراچی: کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے اتوار کو محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں صدیق اسماعیل، شفیق احمد، سعید ہاشمی اورحافظہ آمنہ ولی سمیت ملک کے معروف نعت خوانوں نے نبی کریﷺ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کر کے قلوب کو گرمایا۔ محفل نعت میں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی […]
