بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواجہ سعدرفیق کی کامیاب امیدوار لطیف کھوسہ کو مبارکباد

لاہور(پی پی آئی)لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دے دی جس پر لیگی رہنما نے فاتح آزاد امیدوار کو مبارکباد دی ہے۔این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج سامنے آتے ہی سعدرفیق نے لطیف کھوسہ کو مبارکباد دی۔سوشل میڈیا پلیٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ سردارلطیف کھوسہ صاحب کو دلی مبارکباد دی، عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللّہ آنیوالی پارلیمان کومتحد ہوکرقومی بحرانوں پرقابوپانیکی توفیق دے۔