راولپنڈی(پی پی آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو رہا کردیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی اور سماعت شروع ہوتے ہی وقفہ کر دیا گیا، وقفے کے بعد دوبارہ سابق وزیر داخلہ کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہوئی۔دوربارہ سماعت شروع ہونے کے بعد بھی پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلاسردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکلاکی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی۔عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے پولیس کو ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر شیخ رشید کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔بعدازاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے روبکار پر دستخط کردیے۔شیخ رشید کے وکیل سردارعبدالرازق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظورکرکے رہا کرنے کا حکم دیا، پراسیکیوٹرز کی ٹیم نے عدالت سے تاریخ دینے کی استدعا کی۔شیخ رشید احمد کی روبکار جاری ہوتے ہی ان کے وکلااور شیخ راشد شفیق اڈیالہ جیل پہنچے، جس کے بعد اب بشیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
Next Post
یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 16 فروری تک ملتوی
Sat Feb 10 , 2024
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق 9 مئی کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ […]