بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی(پی پی آئی)عام انتخابات کے بعد غیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پیر کوپھر مندی کی لپیٹ میں رہا اور پیر کو کاروبار کا منفی رحجان  دیکھنے میں آیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ پی پی آئی کے مطابق  دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 725 پوائنٹس گر کر 62212 پوائنٹس پر آگیا۔ماہرین کے مطابق الیکشن کے بعد حکومت سازی سمیت دیگر معاملات غیر واضح ہونے کے باعث سرمایہ کار محتاط دکھائی دے رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے سرکلر ڈیٹ پلان منظور نہ ہونے کا بھی اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر ہوا ہے۔