بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن نتائج کیخلاف درخواست دائر کرنے کا پہلا فورم الیکشن کمیشن ہے، جسٹس علی باقرنجفی

لاہور (پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف،مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر کی کامیابی کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے کہا کہ درخواست دائر کرنے کا پہلا فورم الیکشن کمیشن ہے۔ الیکشن کمیشن کو امیداروں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردیتے ہیں۔جسٹس علی باقرنجفی نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے کیونکہ ابھی الیکشن کا پروسیس مکمل ہواہے، کیا درخواست گزار پہلے آراو کے پاس درخواست دائر کرنے کے پابند نہیں۔وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ براہ راست درخواستیں دائر کرنے کادائرہ اختیار نہیں ہے۔  پی پی آئی کے مطابق وکیل ریحانہ ڈار نے کہا کہ ہم ریٹرننگ افسرکے پاس درخواست لیکر گئے، الیکشن پراسیس مکمل ہونے پر ہم نے متعلقہ فورم سے رجوع کیا۔