جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق لیبر کونسلر شمیم انصاری انتقال کر گئے

حیدرآباد: جماعت اسلامی کے کارکن اور یونین کونسل 12 سٹی کے سابق لیبرکونسلر شمیم انصاری انتقال کرگئے ہےں۔معروف سماجی رہنما شمیم انصاری کی نمازجنازہ نہروالی مسجدرشی گھاٹ مےںجماعت اسلامی کے رہنمامشتاق احمدخان نے پڑھائی جس مےں جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت ،زونل امیرڈاکٹراخلاق لودھی سمیت جماعت اسلامی اورمتحدہ کے کارکنان ،انصاری برادری اور اہل محلہ نے بڑی تعدادمےں شرکت کی ۔مشتاق احمدخان نے نمازجنازہ کے موقع پر فکرِآخرت کے موضوع پر خطاب کیا۔ جب کہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شےخ شوکت علی نے مرحوم کی خدمات کوسراہتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

Next Post

حیدر آباد میں پانی کے بحران کے خلاف انسان دوست تحریک کا احتجاج

Sat May 10 , 2014
حیدرآباد: انسان دوست تحریک کے چیئرمین محمدعارف قائم خانی ملک رمضان ،عبدالرحیم چندریگر،زبیرآرائیں،مقصود سنار ،نور الدین آرائیں ،آصف قائم خانی ،جنید جبارنے اپنے مشترکہ بیان میں پانی کے بحران پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ایچ ڈی اے اورواسانے حیدرآباد کو کربلا بنا دیا ہے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے […]