حیدرآباد: انسان دوست تحریک کے چیئرمین محمدعارف قائم خانی ملک رمضان ،عبدالرحیم چندریگر،زبیرآرائیں،مقصود سنار ،نور الدین آرائیں ،آصف قائم خانی ،جنید جبارنے اپنے مشترکہ بیان میں پانی کے بحران پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ایچ ڈی اے اورواسانے حیدرآباد کو کربلا بنا دیا ہے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مگر افسوس کے وزراء،مشیران اور افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ نماز جمعہ کے لیے مساجد میں وضو کے لیے بھی پانی نہیں،انھوں نے کہا کہ کرپٹ افسران نے واسا اورایچ ڈی اے کو ڈیمک کی طرح چاٹ لیاہے جس کی وجہ سے آج ادارہ عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے سے بھی قاصر ہے، انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے فلٹر پلانٹ عوام کا منہ چڑا رہے ہیں شدید گرمی کے باوجود شہر میں جگہ جگہ لگائے جانے والے فلٹر مشین زبو حالی کا شکار ہیں ان کی مینٹشن پر کوئی توجہ نہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پہلے ہی پریشان تھے ،واسا نے بھی عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔
Next Post
کراچی میں کارکنوں کے قتل پر ایم کیو ایم حیدر آباد کا اظہار مذمت
Sat May 10 , 2014
حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاﺅن سیکٹر یونٹ 121-Bکے کارکن محمد نسیم کے قتل سمیت کراچی میں حالیہ دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کراچی میں ایم کیو ایم کے معصوم کارکنان اور ہمدردوںکا قتل عام کراچی کی حق پرست عوام کو […]
