حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاﺅن سیکٹر یونٹ 121-Bکے کارکن محمد نسیم کے قتل سمیت کراچی میں حالیہ دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کراچی میں ایم کیو ایم کے معصوم کارکنان اور ہمدردوںکا قتل عام کراچی کی حق پرست عوام کو ایم کیوایم سے جدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام نے ماضی میں بھی ریاستی جبر وتشدد کا سامنا کیا مگر حق پرستانہ جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے ۔انھوں نے کہاکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کےلئے معصوم عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے درندہ صفت عناصر انسانیت کے دامن پر ایک بد نما داغ کی مانند ہےں اور ایسے ظالم انسان کہلانے کے ہرگز حقدارنہےں ہے اور یہ صرف ایک خاندان کے ہی نہےں بلکہ پوری قوم اور معاشرے کے مجرم ہےںاور انکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنےوالے ادارے ایسے درندہ صفت قاتلوں کی گرفتاری کو فوری یقینی بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے اور شہر بھر میں جاری جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ انہھوں نے کارکن محمد نسیم کی شہادت انکے اہلخانہ سے اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی اللہ تعالیٰ شہید کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔
Next Post
بجٹ تجا ویز پر مشاورت کے لئے تاجروں کا مشترکہ اجلا س بلا یا جائے : حیدر آباد چیمبر آف کامرس
Sat May 10 , 2014
حیدرآباد: حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے جا ری میں وفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک کے تمام چیمبر آف کامرس کی مرتب کردہ بجٹ تجا ویز پر مشاورت کے لئے تاجروں کا مشترکہ اجلا س بلائیں ، تاکہ تاجروں کی طرف سے حکومت کو دی گئیں بجٹ تجا ویز پر تفصیلی […]
