پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 اے ڈی آئی جی ویسٹ کراچی کے گن مین کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج

کراچی(پی پی آئی)بلال کالونی پولیس نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم میں پولیس اہلکار واحد پرویز کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ چھوٹے بھائی واجد کی مدعیت میں درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  واحد پرویز پولیس سیکیورٹی زون ون میں تعینات اور سٹی کورٹ میں اے ڈی آئی جی ویسٹ کا گن مین تھا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میرا بھائی واحد پرویز حسب معمول ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلا، میں گھر کے بالکونی سے اسے جاتے ہوئے دیکھ رہا تھاکہ اچانک موٹر سائیکل پردو افراد آئے اور بھائی کو ٹارگٹ کیا۔بھائی واجد کا کہنا تھا کہ اسلحے سے پیچھے بیٹھے شخص نے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔۔