گمان نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی میرا ریکارڈ توڑے گا : شاہد آفریدی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹنے پر حیرانگی کا اظہار کردیا، انھوں نے کہا خواہش تھی کہ ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ تک برقرار رہتا۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ صبح وہ سو رہے تھے جب ان کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹنے کے بارے میں بھانجے سے خبر ملی، جسے سن کر وہ کافی حیران ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کرس گیل اور ڈیوڈ وارنر سے ریکارڈ ٹوٹنے کا خطرہ تھا، سوچا بھی نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی ان کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ کولن انڈریسن کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ تو بنتے ہیں، ٹوٹنے کے لئے ہیں لیکن ان کی خواہش تھی کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ان کی ریٹائرمنٹ تک قائم رہتا لیکن ایسا نہیں ہوا

Next Post

کیوی آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر نے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری داغ دی

Wed Jan 1 , 2014
کوئنز ٹاﺅن: نیوزی لینڈ کے مایہ ناز آل راﺅنڈر جیسی رائیڈر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی۔ جیسی رائیڈر نے بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں انتہائی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 104 رنز بنائے۔ انہوں نے کورے اینڈرسن کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ میں 191 […]