کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پہلے نوازشریف کے ساتھ کسی اور نے اس بار شہبازنے ہاتھ کیا:بابراعوان

اسلام آباد(پی پی آئی) پی ٹی آئی کے رہنما معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں نے اپنا چیف نواز شریف کو چنا تھا،وہ ن لیگ کا مینڈیٹ بھی چوری کر گئے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیتے ہیں تو بتائیں اب وہ کدھر ہیں؟ کئی بار وزیراعظم رہنے والے پھر وزارت عظمیٰ کے لیے ٹرائی کر رہے ہیں۔بابر اعوان نے کہا شریف برداران آزمائے ہوئے نہیں بلکہ ٹھکرائے ہوئے ہیں پھر بھی اقتدار سے للچائے ہوئے ہیں، نوازشریف پہلے ہی 4بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، نوازشریف کو پہلے 3بار این آراو کے ذریعے وزیراعظم بنایا گیا۔رہنما پی ٹی آئی کاکہنا تھا اب نوازشریف کا بھائی وزیراعظم بن رہا ہے، شہبازشریف 3بار وزیراعلیٰ پنجاب رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی جمہوریت نہیں ہوگی جب تک قیدی نمبر 804کو رہا نہیں کیا جاتا، جن کے خلاف مقدمات تھے ان کو این آر او کے ذریعے چھوڑا جاچکا ہے۔بابراعوان کا کہنا تھا کہ جمہوریت ووٹ کے گھر کی باندی ہے جہاں ووٹ جائے گا جمہوریت بھی ادھر ہی جائے گی، ہماری وفاق اور پنجاب میں اکثریت واضح ہے، اس وقت لوٹوں کا لنگر چل رہا ہے اور قیمتیں لگ رہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے بھی کہتا رہا نوازشریف وزیراعظم نہیں ہے، پہلے نوازشریف کے ساتھ کوئی اور ہاتھ کرتا رہا اس بار شہبازشریف نے ہاتھ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان بڑے زبردست بیان دے رہے ہیں، توقع کرتا ہوں مولانا فضل الرحمان اپنی پوزیشن واضح کریں اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں یا اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں۔