ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمارے پاس اتنے نمبرز نہیں کہ اپنا وزیراعظم لائیں:شازیہ مری

کراچی(پی پی آئی)پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کاکہنا ہے کہ ہمارے پاس اتنے نمبرز نہیں کہ اپنا وزیراعظم لائیں، ہم وفاقی کابینہ میں اپنا کردار نہیں دیکھ رہے۔شازیہ مری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 2018کے نتائج کو بھی پاکستان کے مفاد میں قبول کیاتھا،کبھی اپنے ذاتی مفاد کیلئے سیاست نہیں کی،ہم پارلیمنٹ میں لوگوں کے حقوق کی آواز بنیں گے،پارلیمنٹ میں اپنے 10رکنی معاشی منشور کیلئے کوشش کریں گے۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہناتھا کہ سندھ، پنجاب، کے پی اور بلوچستان سے ہماری شکایات ہیں،ہم سسٹم کو چیلنج نہیں کرینگے،جن کے فرمائشی پروگرام پورے نہیں ہوئے وہ سڑکیں بند کررہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ن لیگ ہمارے پاس پیش کش لے کر آئی ہے،ہم یہ نہیں دیکھ رہے کون آیا ہے، ہمیں صرف عوام کے مسائل سے غرض ہے،جی ڈی اے سیاسی یتیموں کا گروپ ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ میرے حلقے میں 45منٹ تک فائرنگ ہوتی رہی، پولنگ کے دن بہت بدمعاشی کی گئی، میں نے لاش اٹھائی ہے،میرے مخالف سمجھتے تھے بدمعاشی کے بل بوتے پر الیکشن جیت سکتے تھے