جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں سکھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بورڈ قائم

سکھر(پی پی آئی)سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں سکھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بورڈ قائم کردیاگیا ہے۔دریائے سندھ کے کنارے آباد شہر سکھر میں پانی کا مسئلہ حل  کرنے کے لیے نگران سندھ حکومت نے منتخب میئرکی سربراہی میں سکھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بورڈ تشکیلدیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی کے بعد سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں سکھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بورڈ قائم کردیاگیا۔محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کے نوٹی فیکشن کے مطابق میئر سکھر کی سربراہی میں 16 رکنی سکھر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں 9 سرکاری اور 7 غیرسرکاری ممبران شامل ہوں گے۔میئر کی عدم موجودگی میں ایڈمنسٹریٹر سکھر میٹروپولیٹن کارپوریشن اس بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔سیکریٹری خزانہ اور منصوبہ بندی وترقیات کے نامزد گریڈ انیس کے 2 افسربھی بورڈ کے ممبر ہوں گے۔