جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کنزہ ہاشمی کی بھارتی پنجابی فلم “حال کی اے” کا پوسٹر شیئر

کراچی(پی پی آئی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی نئی آنے والی بھارتی پنجابی فلم “حال کی اے”  کا پوسٹر شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی ہے جبکہ اسے طیب مدنی، امن پریت سنگھ اور رجوندر سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پوسٹر میں بتایا گیاہے کہ فلم میں کنزہ  کے علاوہ پاکستانی پنجابی کامیڈین ہنی البیلا بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نشا بانو، سمیر ماہی اور کرم جیت انمول شامل ہیں۔کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل کی یہ فلم نومبر 2024 میں ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے کہ اگست 2023 میں کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ بھارتی گانے میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں۔