سنگین وارداتوں میں مطلوب لیاری گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن میں کارروائی کی، اس دوران 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے،  پی پی آئی کے مطابق دونوں ملزموں کو قانونی کارروائی کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

Next Post

سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں سکھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بورڈ قائم

Fri Feb 16 , 2024
سکھر(پی پی آئی)سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں سکھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بورڈ قائم کردیاگیا ہے۔دریائے سندھ کے کنارے آباد شہر سکھر میں پانی کا مسئلہ حل  کرنے کے لیے نگران سندھ حکومت نے منتخب میئرکی سربراہی میں سکھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بورڈ تشکیلدیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، حیدرآباد واٹر اینڈ […]