جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان پاک افغان سرحد کے آر پار لوگوں اور سامان کی نقل و حرکت کیلئے پرعزم ہے:دفتر خارجہ

 اسلام آباد(پی پی آئی)دفتر خارجہ کی ترجمان زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان بین الریاستی تعلقات کی اقدار کے مطابق پاک افغان سرحد کے آرپار لوگوں اور سامان کی نقل و حمل کو باضابطہ بنانے میں سہولت دینے کے لئے پرعزم ہے۔وہ افغانستان کے عبوری نائب وزیر خارجہ کے بیان سے متعلق میڈیا کے بعض سوالات کا جواب دے رہی تھیں۔ترجمان نے کہا کہ پاک افغان سرحد کی قانونی حیثیت کے بارے میں کسی بھی خود ساختہ اور من پسند دعوؤں سے جغرافیائی و تاریخی حقائق اور بین الاقوامی قانون کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ترجمان نے کہا کہ عبوری افغان حکومت کو آگاہ کیا جائے گا کہ وہ کسی بھی طرح کے بیانات اور اعلانات کے ذریعے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی بجائے پاکستان کے حقیقی سیکورٹی خدشات دور کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔